جماعت اسلامی لاہور کے امیر کا دورہ لاہور چیمبر عہدیداران کو مبارکباد
لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیا الدین انصاری کی قیادت میں آنے والے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے کاروباری برادری اور سیاسی قیادت کا مشترکہ ویژن بہت اہم ہے۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے بھی خطاب کیا جبکہ وفد میں ملک شاہد اسلم، راشد داود، شاہد نوید اور انجینئر اخلاق شامل تھے۔